حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

Mar 22, 2022 | 12:11:PM

(24نیوز) طلبا اور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت پاکستان  نے کل 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  حکومت پاکستان کی جانب سے کل یوم پاکستان پر  23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کل تمام تعلیمی ادارے، ضلعی اور ڈویژنل دفاتر بھی بند ہوں گے، تمام سرکاری محکمے پرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے۔23 مارچ کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔

 خیال رہےکہ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے،اس دن یعنی 23 مارچ 1940 کوہندوستان کے مسلمانوں نے انگریز کی غلامی کا طوق اتار پھینکنے کا فیصلہ کیا تھا ، 23 مارچ کو منٹو پارک لاہور (مینار پاکستان) میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کی قرار داد منظور کی۔

 قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کیلئے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی، وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ ہرسال اس دن "23 مارچ" پورے پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے؟صارفین کیلئے اہم خبر

مزیدخبریں