(24نیوز)براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نواز شریف پر لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوگئے اور انہوں نے نوازشریف سے معافی مانگ لی ۔براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے کہاکہ وہ دودہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمندہ ہیں۔
موسوی نے کہاکہ براڈ شیٹ کی تحقیقات کے نتیجے میں سابق وزیراعظم نواز شریف یاان کے خاندان کے کسی بھی فرد سے متعلق بدعنوانی، چوری شدہ ، چھپی ہوئی یا ایسی دولت جس کے ذرائع کے متعلق نہ بتایا جاسکے، ایسی دولت کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ان کا کہنا تھاکہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر نواز شریف کے خلا ف مقدمات بنائے ۔
انہوںنے مزید کہا کہ جب پرویز مشرف نے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا کہا تو ہمیں قائل کیا گیا تھا اور ہم نے تحقیقات شروع کیں لیکن ہم نے دیکھا کہ ہرموڑ پر تحقیقات کوسبوتاژ کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت اچانک ناساز