10 لاکھ ڈالرکا پٹرول مفت دینے کا اعلان

Mar 22, 2022 | 13:49:PM
مفت پٹرول، فائل فوٹو
کیپشن: مفت پٹرول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکی تاجر اور میئر کے سابق امیدوار ڈاکٹر ولی ولسن نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کی قوتِ خرید کے پیشِ نظر دس لاکھ ڈالر کاپٹرول مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی وہ شکاگو میں دس لاکھ ڈالر کا پٹرول مفت بانٹ چکے ہیں جس کے اعلان کے بعد مخصوص پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئی تھیں۔ منصوبے کے تحت شہر بھر کے 50 پمپوں پر فی شخص 50 ڈالر تک کا پٹرول حاصل کرسکے گا۔صبح سات بجے سے لوگ مخصوص پٹرول پمپوں کی جانب لپکے تھے کیونکہ دس لاکھ ڈالر کے بقدر پٹرول کے بعد بھی وہ کچھ روز قبل مزید دولاکھ ڈالر کا ایندھن دے چکے ہیں۔ لیکن اس ہمدردی سے اچھا خاصا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ پٹرول اسٹیشن پر گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں ۔ بعض افراد گاڑیاں لائن میں چھوڑ کر وقت گزارنے دیگر مقامات پر چلے گئے اور پولیس کو سارے انتظامات سنبھالنے پڑے تھے۔دوسری مرتبہ جب ولی نے مفت پٹرول بانٹنا شروع کیا تو بھی کئی مقامات پر لوگوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات دیکھنے میں آئے۔ اس کے بعد انہوں نے لوگوں سے نظم و ضبط کی درخواست کی ہے۔ ولی نے بتایا کہ شہر کے 50 پٹرول پمپوں میں سے ہر پمپ 20 ہزار ڈالر کا پٹرول مفت دے گا جس کی رقم پہلے ہی دی جاچکی ہے۔تمام مسائل اور بدنظمی کے باوجود لوگوں کی بڑی اکثریت نے ولسن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا تاریخی مہنگائی سے گزررہا ہے اور غریب افراد کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    ظلم کی انتہا:ماں نے دو ماہ کی بچی مار کرلاش اوون میں چھپا دی