مگرمچھ کی انسان سے دوستی ۔۔ گلے ملنے کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان اور جانور کا ساتھ بہت پراناہے۔ انسان کو اپنی بقا کیلئے ہمیشہ ہی جانوروں کی ضرورت پڑی ۔بعض لوگ جانوروں سے بے حد لگاورکھتے ہیں خاص طورپر پالتوں جانوروں سے اوراکثر بیشتر دیکھا گیا ہے کہ انسان اور جانوروں کی دوستی اتنی مثالی ثابت ہوتی ہے کہ جانور اپنے مالک سے محبت میں اپنی جان سے بھی گزرجاتا ہے مگر اپنے مالک پر آنچ نہیں آنے دیتا۔
View this post on Instagram
انٹرنیٹ پر ایک ایسی ہی ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مگرمچھ انسان کے ساتھ کھیل رہا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جانوروں سے محبت کرنے والے اور ریپٹائل زو پری ہسٹورک انکارپوریشن کے بانی اور صدر جے بریور کو ایک بڑے مگرمچھ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، مگرمچھ ان کے اوپر چھلانگ لگاتا ہے، اگرچہ ویڈیو دیکھ کر بہت سے لوگ خوفزدہ ہوگئے لیکن بریور خوش تھے کیونکہ مگرمچھ ان کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ ان کو گلے سے بھی لگا رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ مگرمچھ صرف اس لیے ان کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے عادی ہیں، مگر مچھ کی وائرل ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جنگل میں منگل، عاشق جوڑے کی ’بدوبدی‘ شادی،پولیس نے رپھڑ ڈال دیا