اوباش کی 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گوجرانوالہ میں درندہ صفت شخص نے 9 سالہ ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ صدرگوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں پیش آیا جہاں عثمان نامی ملزم نےذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم اسے اپنے گھر لے گیا،ملزم کے گھر والے شادی میں شرکت کیلئے رشتہ داروں کے گھر گئے ہوئے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے بچی کو گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا، ایس پی سول لائنز کے مطابق پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی جس نے آئی ٹی ٹیم کی مدد سے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے؟صارفین کیلئے اہم خبر