چودھری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبریں۔ حکومتی موقف بھی سامنے آ گیا

Mar 22, 2022 | 15:24:PM
 چودھری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبریں۔ حکومتی موقف بھی سامنے آ گیا
کیپشن: وفاقی وزیر غلام سرور خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر  غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری نثار سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی  غلام سرور خان نے مریدکے میں نئے والٹن ایروڈروم کا سنگ بنیادرکھنے کے بعد تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ میں داخلے پر عائد پابندی مارچ میں ایاسا کے آڈٹ کے بعد اٹھنے کا امکان ہے۔

 وفاقی وزیر نے عدم  اعتماد پر گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی چارج شیٹ نہیں، اپوزیشن شروع دن سے تصادم کی راہ پر ہے اور ملک میں تصادم کی صورتحال پیدا کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیاسجل علی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟

 غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری نثار علی خان کے نام کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان۔ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے