صارفین کیلئے بڑی خبر، واٹس ایپ پرہرزبان دستیاب 

Mar 22, 2022 | 16:00:PM
واٹس ایپ، فائل فوٹو
کیپشن: واٹس ایپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئےنئے فیچر متعارف کروا رہا ہےجنہیں صارفین کی جانب سے بہت سراہا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تازہ ترین بیٹاورژن میں دیکھایا گیا ہے کہ واٹس ایپ  کے اندر ایک زبان چننے والے فیچر  پر کام کر رہا ہے ایک بار جب آپ اس ٹیپ پر کلک کریں گے، تو یہ آپ کو واٹس ایپ میں دستیاب تمام زبانوں کی فہرست دکھائے گا۔

ایپ فی الحال 60 سے زیادہ زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے،نیچے دئیے گئے اسکرین شاٹ میں  مختلف زبان کےدستیاب ہونے پر کچھ ایسی تبدیلی سامنے آئے گی۔

 اس کے علاوہ واٹس ایپ  بیٹا ٹیسٹرز کیلئے میسج ری ایکشن جاری کر رہا ہے۔یہ فیچر آپ کو انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح ردعمل کے طور پر ایموجیز کے محدود انتخاب کے درمیان انتخاب کرنے دے گا۔

ایموجیز کے موجودہ انتخاب میں انگوٹھا اپ، دل، ہنسی، تعجب، اداس اور دعا شامل ہیں۔ ذیل میں GIF خصوصیت کو عملی شکل میں دکھاتا ہے اب چونکہ یہ خصوصیات بیٹا ورژن میں دستیاب ہیں،لیکن تمام صارفین تک  ان کو متعارف کروانے کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    صدر عارف علوی عمران خان کےیس مین بن چکے۔حمزہ شہباز