عاشق جوڑے کی ملاقات۔لوگوں نے پکڑ کر ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل

Mar 22, 2022 | 16:48:PM
عاشق جوڑے کی ملاقات۔لوگوں نے پکڑ کر ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل
کیپشن: لڑکی لڑکا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں مقامی لوگوں نے ایک عاشق جوڑے کو جنگل میں ملتے دیکھ لیا ، جس کے بعد زبردستی ان دونوں کی شادی کرادی گئی ۔

بھارتی شہر گوڈا کے رام گڑھ روڈ پر واقع بایوڈائیورسٹی پارک کے نزدیک رات کو جنگل میں مقامی لوگوں نے عاشق جوڑے کو پکڑ لیا اور دونوں کی شادی کرادی۔   گاوں کے ہی ایک شخص نے پجاری بن کر کالی مندر میں دونوں کی شادی کرائی ۔ مقامی لوگوں نے خود کے پیسے سے ہی ورمالا اور سندور لا کر نوجوان کے ہاتھ میں تھمادیا اور لڑکی کی مانگ بھروادی۔ 

 اطلاعات کے مطابق لڑکی مالٹولہ پتھرا کی رہنے والی بتائی جاتی ہے وہیں نوجوان گائی چھاند کا رہنے والا ہے ۔ عاشق جوڑے کو پہلے مقامی لوگ پکڑ کر پاس کے گاوں مرلی ڈیہہ لے کر پہنچے جہاں سبھی نے عاشق جوڑے کی زبردست شادی کرادی۔

شادی کے بعد مقامی لوگ لڑکے اور لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے سپرد کرنے ہی والے تھے کہ معاملہ کی جانکاری نگر تھانہ پولیس کو مل گئی اور جائے واقعہ پر پہنچ کر پولیس عاشق جوڑے کو نگر تھانہ لے گئی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کی فلم دیکھنے کا شوق. منیب بٹ نے ایسا کام کیا کہ سب حیران

 نوجوان نے بتایا کہ وہ گوڈا میں رہ کر بارہویں میں پڑھتا ہے اور اس کی عمر صرف 18 سال ہے ۔  لڑکی نے بتایا کہ وہ اے این ایم نرسنگ کررہی ہے اور اس کی عمر 21 سال کی ہے ۔ عاشق جوڑے کے مطابق دونوں کے درمیان چار مہینے پہلے معاشقہ شروع ہوا تھا ۔ نوجوان کے مطابق ابھی اس کی شادی کی عمر نہیں ہوئی ہے ، لیکن زبردستی دونوں کی شادی کرادی گئی ، لیکن نوجوان مقامی لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے شادی کرنے سے منع نہیں کرسکا۔ 

دوسری جانب  نگر تھانہ انچارج مکیش پانڈے نے کہا کہ کسی بھی گھومنے والوں کا یوں شادی کرادینا کہیں سے قانون کے مطابق نہیں ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کرے گی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبریں۔ حکومتی موقف بھی سامنے آ گیا