سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں آج بھی ایک تولہ سونے کی قیمت میں300 روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگاہوکر 1لاکھ 31 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔10 گرام سونا 257 روپے مہنگاہوکر 1لاکھ 12 ہزار 311 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگاہوکر 1928 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچے پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا،26 اکتوبر 2021 کو ایک تولہ سونا 1 لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان۔ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے