(24نیوز)تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے جس طرح حکومت اپنی طرف سے بھرپور کوشش کر رہی ہے اسی طرح اپوزیشن اسے کامیاب کرانے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے ۔اسی تناظر میں منگل کو مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں بہادر آباد جاکر ایم کیو ایم سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔انہوں نے خالد مقبول صدیقی سے پوچھا کہ آپ نے تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے کیا فیصلہ کیا۔آصف زرداری نے ایم کیو ایم رہنماﺅں کو یہ بھی کہا کہ آپ براہ راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا جی بالکل رابطہ رہے گا۔
آصف زرداری نے مزیدکہا کہ اسلام آباد آئیں ، ملاقات کرتے ہیں ، جو طے ہوگااس پر عمل ہوگا ،میں اور بلاول براہ راست رابطے اور معاملات کی خود نگرانی کریں گے۔خالد مقبول صدیقی نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد پہنچوں گا اور ملاقات ہوگی۔ذرائع کے مطابق کل ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔براڈ شیٹ کے سربراہ نے نوازشریف سے معافی مانگ لی
فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے ٹیلی فونک رابطہ۔کل ملاقات کا امکان
Mar 22, 2022 | 17:53:PM