بڑی جمہوریت میں خون کی ہولی،8سیاسی کارکنوں کو زندہ جلا دیا گیا

Mar 22, 2022 | 19:10:PM
بھارت، سیاسی ،کارکنوں، گھروں ، آگ
کیپشن: بھارت میں سیاسی کارکنوں کے گھروں کو آگ لگی ہوئی ہے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست میں مغربی بنگال میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور سیاسی کارکنان کے قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔ حالیہ واقعہ بیربھوم ضلع میں پیش آیا ہے ۔ یہاں رامپور ہاٹ کے باگوتی گاؤں میں پنچایت کے نائب پردھان بھادو شیخ کے قتل کے بعد ان کے حامیوں نے کئی گھروں کو آگ کے حوالے کردیا ۔ اس واقعہ میں8 لوگ زندہ جل گئے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ  کی رپورٹ کے مطابق بھادو شیخ باروسل گاؤں کی پنچایت کے ڈپٹی پردھان تھے ۔ قومی شاہرہ نمبر 60 پر ان کی دکان ہے ۔ وہیں دو دن پہلے جب وہ بیٹھے ہوئے تھے تو ان پر بم سے حملہ کیا گیا تھا ۔ زخمی حالت میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا ، لیکن انہیں بچایا نہیں جاسکا ۔ اس کے بعد ان کے حامی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے باگوتی گاؤں میں آتش زنی کردی ۔ انہیں شک تھا کہ ممکنہ طور پر بھادو شیخ پر اسی گاؤں کے لوگوں نے حملہ کیا تھا ۔پولیس کے مطابق آتش زنی کی واردات پیر رات کو ہوئی ۔ بھیڑ نے تقریبا ایک درجن گھروں کو آگ لگا دی۔  اطلاع جب فائربریگیڈ محکمہ کو دی تو بھیڑ نے آگ بجھانے والی گاڑیوں کو بھی جائے واقعہ تک پہنچنے نہیں دیا ۔ تاہم بعد میں بڑی مشکل سے حالات پر قابو پایا جاسکا اور آٹھ لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔ ان میں سے سات لاشیں تو ایک ہی گھر سے ملی ہیں ۔ مرنے والوں کی تعداد ابھی اور بھی بڑھ سکتی ہے ۔
 پولیس نے بتایا کہ اب تک بھادو شیخ کے قتل کے معاملہ میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ دیگر مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر نہیں پکڑا جا رہا ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم