عمران خان کوجیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔منظور وسان کی پشین گوئی

Mar 22, 2022 | 19:25:PM

 (نیوز ایجنسی)مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پشین گوئی کی ہے کہ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں، ان کوجیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ 24مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ 24مارچ کے بعدق لیگ،ایم کیو ایم دونوں جماعتیں اپوزیشن میں آنے کا اعلان کریں گی۔
 مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ عدم اعتماد کے بعد نگران حکومت بنے، شہبازشریف وزیراعظم ہونگے،پھرعام انتخابات کروائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ،حلوہ تیار ہے ، دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، مولوی کا بھی زور ہے اور ہم بھی تیار ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کا مقصدعمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے پی پی رہنما نے پیش گوئی کی تھی کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کرےگی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔مشیر زراعت سندھ نے کہا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی عمران خان نفرت کااظہار کرکے ان سے الگ ہورہے ہیں اور عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل یا پھر خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔ مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جنوری، فروری اور مارچ ان تین ماہ میں کھچڑی پکے گی اور اب صورتحال سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے ٹیلی فونک رابطہ۔کل ملاقات کا امکان

مزیدخبریں