پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ,2 پائلٹ شہید

Mar 22, 2022 | 20:00:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کےعلاقے ورسک روڈ کے قریب  پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ،طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوا اور دونوں پائلٹ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ طیارے کے گرنے سے زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی ہے۔ 

ریسکیو1122 پشاور کے مطابق ورسک روڈ گھڑی تاجک میں شاہدل بانڈہ پیپل سٹاپ کے قریب تربیتی طیارہ گرنے کی اطلاع پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر نہیں پکڑا جا رہا ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم

مزیدخبریں