اگلے وزیراعظم شہباز شریف،انہیں تجربہ اور کام آتا ہے،مفتاح اسماعیل کا بڑا دعویٰ 

Mar 22, 2022 | 22:06:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہماری معاشی ٹیم نے اکانومی کو سنبھالنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے انہیں تجربہ ہے، کام آتا ہے اور چیزوں کو سمجھتے ہیں۔  اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے اور اس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ حکومت چند ہفتوں یا مہینوں کی ہو گی ۔اگلے بجٹ پیش کرنے  کیلیے مفتاح اسماعیل نے بھی تیاریاں پکڑ لیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ مہنگائی کو کم کریں لیکن یہ ایک مشکل ٹاسک ہو گا،عمران خان نے معیشت کو تباہی کہ نہج تک پہنچا دیا ہے ۔ سابق مشیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت عمران خان نے اپنے دوستوں کو ایمنیسٹی دی ہے، ٹیکس بھی ٹھیک طرح سے  جمع نہیں ہو رہا ،بجٹ خسارے کو کم کیا جا رہا ہے نہ ہی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو  کام آتا ہے اور چیزوں کو سمجھتے ہیں، وہ دو منٹ بعد چٹ کو نہیں دیکھتے ۔ ن لیگ کی معاشی ٹیم نے اکانومی کو سنبھالنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ن لیگ کے اسحاق ڈار،احسن اقبال ،خرم دستگیر ،شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر کی تیاریاں شروع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو تمام ایم این ایز کو کو کو مو کے پیکٹ تحفے میں دوں گا۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر فواد چوہدری کو کو کو مو کے تین پیکٹس گفٹ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’  نکاح قبول نہیں‘دلہن تھانے پہنچ گئی، پھر پولیس نے کیا کام دکھایا ؟

مزیدخبریں