مقبوضہ کشمیر :خلیجی سرمایہ کاروں کی کانفرنس،70 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر

Mar 22, 2022 | 22:41:PM
خلیجی, سرمایہ کاروں , کانفرنس
کیپشن: خلیجی سرمایہ کاروں کی کانفرنس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں خلیجی سرمایہ کاروں کی کانفرنس طلب کر لی ہے اور رواں برس 70 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے کانفرنس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کے وفد شرکت کر رہے ہیں۔ 

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس کے بارے میں صنعت کے پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر کا کہنا ہے کہ اگر سرمایہ کاروں کو جگہ اچھی لگی تو سرمائے کی ریل پیل ہوگی۔منگل کو شروع ہونے والی کانفرنس چار روز تک جاری رہے گی۔سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے تیس سے زیادہ نمائندے فی الوقت مقبوضہ کشمیر میں ہیں، جہاں وہ مختلف علاقوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
صنعت کے شعبے کے صنعت کے پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر کے مطابق دُنیا بھر  کی اور بڑی کمپنیاں بھی مقبوضہ کشمیر گلمرگ، سونہ مرگ اور پہلگام میں ہوٹلوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔مقبوضہ جموں کشمیر کے گورنر نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک کشمیر میں 70 ہزار کروڑ روپے کی بیرونی سرمایہ کاری کا ہدف پورا کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے صنعتکارروں کا وفد ایسے وقت مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کر رہا ہے جب پاکستان میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جبکہ چین کے وزیر خارجہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’  نکاح قبول نہیں‘دلہن تھانے پہنچ گئی، پھر پولیس نے کیا کام دکھایا ؟