مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی اجازت 

Mar 22, 2022 | 23:22:PM
خانہ کعبہ۔ مسجد نبوی ۔ اعتکاف۔اجازت ۔کورونا۔اذکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی اجازت دیدی گئی۔ 
سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لئے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ان فیصلوں کے تحت رمضان المبارک میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دیدی گئی ہے۔ اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔
دو سال سے فرزندگان توحید بیت الحرام اور روضہ نبوی میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لئے بے چین تھے تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا اور سعودی حکومت نے اس سال اعتکاف کی اجازت دیدی ہے۔قبل ازیں سعودی حکومت نے مقدس مساجد میں سماجی فاصلے سمیت تمام کورونا پابندیاں ختم کرکے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دیدی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں۔مقبوضہ کشمیر :خلیجی سرمایہ کاروں کی کانفرنس،70 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر