(24نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان 65 ملین پاﺅنڈخرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔
مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ نواز شریف کو تو اللہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے،اسکو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اسکو کس نے دیا؟
یہ بھی پڑھیں۔ اللہ کا شکر:کسی منصوبے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی،شہباز شریف