فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے سمپوزیم کا انعقاد

Mar 22, 2023 | 00:02:AM

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں گائنی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق   خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ سمپوزیم میں  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی،ان کے علاوہ ماہرین میں پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر زہرہ خانم، پروفیسر شمیلہ اعجاز منیر، پروفیسر روبینہ سہیل، پروفیسر عظمی حسین، پروفیسر فرحت ناز، پروفیسر کرن خورشید اور پروفیسر آمنہ ضیاءشامل تھیں، اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم ، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل ، ڈین پروفیسر منزہ اقبال، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبّیر، اکیڈمک کونسل کے فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی کی جانب سےمحترم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو صدر،کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا تمغہ امتیاز اور صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کے بعدیہ ایک اور بڑا اعزاز ہے، شعبہ طب میں آپ کی انسان دوست خدمات بے مثال اور قابل تحسین ہیں"۔تقریب کے آغاز میں پروفیسر خالد مسعود گوندل کے صدر  کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان منتخب ہونے پر کیک کاٹا گیا کیا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

استقبالیہ خطاب میں سابقہ وائس چانسلر  پروفیسر شمسہ ہمایوں نے خاص طور پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کو صدر سی پی ایس پی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ "آج کا دن فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ یہ یونیورسٹی کے لئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے میں نے پروفیسر خالد مسعود گوندل جیسی عاجز، قابل اور مثبت شخصیت کبھی نہیں دیکھی"۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ" اس وقت پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن کا سب سے بڑا عہدہ صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا عہدہ ہے۔سی پی ایس پی کا صدر بننا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور ایک نعمت بھی ہےجو مجھے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آنے کے بعد نصیب ہوئی۔اس کامیابی کا تمام کریڈٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباءکو جاتا ہے"۔خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے انہوں نے بتایا کیا کہ "سی پی ایس پی کی نو تشکیل شدہ کونسل نے بلوچستان سےایک خاتون پروفیسر عائشہ صدیقہ کو سی پی ایس پی کی نائب صدر منتخب کیا ہے"۔
وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے سمپوزیم کے انعقاد پر گائنی ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں خواتین کے کردار کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ" خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دیے ہیں وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیے۔ اسلام میں خواتین ہر روپ میں ، چاہے وہ ماں ہو ں،بہن ہو ں، بیوی ہوں یا بیٹی ہو ں ،اپنی مثال آپ ہے۔ اللہ تعالی نے خواتین کو بااختیار بنایا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں خواتین کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،اس لیے تعلیم یافتہ خواتین ایک قوم کی تعمیر کے لیے انتہائی اہم ہیں"۔انہوں نے طالبات کو خاص طور پر تلقین کی کہ" زیادہ سے زیادہ محنت کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں"۔

مزیدخبریں