پاکستان میں شدید زلزلے کےبعد مریم نواز نےپیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان میں شدید زلزلے کےبعد مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر مریم نواز نےملک و قوم کی خیروعافیت کی دعاکی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ"اللّٰہ ربّ العزت سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔"
اللّہ ربّ العزت سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین pic.twitter.com/UZnXTwztM3
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 21, 2023
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ مختلف واقعات میں لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکاڈ کی گئی اور گہرائی 180 کلو میٹر تھی۔