(24نیوز)سعودی عرب میں استقبال رمضان کی تیاریاں زور شور سے جاری ، جہاں بازاروں کو سجایا گیا وہیں سبزی منڈیوں میں روزمرہ اشیاء کی فراہمی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ۔
جدہ میں سبزی منڈیوں کو رنگ برنگی استقبالیہ جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور مارکیٹس میں ضروریات اشیاء کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اس حوالے سے گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اشیاء کے نرخوں کے متعلقہ روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ ملکی اور غیر ملکی آسانی کے ساتھ خریداری کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف مذہبی سکالرکو دل کا دورہ ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل