حنا پرویز کی ماہرہ خان اور انور مقصود پرتنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حنا پرویز نے ماہرہ خان اور انور مقصود کو مریم نواز اور مریم اورنگزیب کے لطیفوں پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
معروف ادیب و دانشور انور مقصود کی میزبانی میں ماہرہ خان کے لیے کراچی آرٹس کونسل میں ایک اعزازی تقریب ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ کا انعقاد کیا گیا۔
View this post on Instagram
حالیہ انٹرویو کے دوران میں، انور مقصود نے ماہرہ خان کے ان کے منفرد سوال پر اپنے جواب میں سیاسی موڑ کے ساتھ اپنے مخصوص انداز تحریر کو شیئر کیا۔
جس میں انور مقصود کا کہنا تھا کہ اب دو عورتیں ہیں مریم نواز،مریم اورنگزیب،ایکٹریس ہیں،کریکٹر ایکٹریس نہیں۔ جس پر ماہرہ خان اور مدح ہنسے اور سب نے تالیا ں بجائیں۔
View this post on Instagram
حنا پرویز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ایک مشہور شخصیت ہونے کے ساتھ ایک خاتون بھی ہیں، انور مقصود کی جانب سے مریم بی بی اور مریم اورنگزیب پر لفظی حملوں پر ماہرہ خان کا ہنسنا اور تالیان بجانا افسوس ناک ہے۔ انور مقصود کیجانب سے پاکستان کی دو بہادر خواتین پر تاثرات بھی قابل مزمت ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ایک لاکھ طلبہ کےلئے لیپ ٹاپ کا اعلان
یاد رہے کہ واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی ۔ صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے آرٹس کونسل کی جانب سے ماہرہ خان کو کلچرل ایمبیسڈر آف پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔