کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

Mar 22, 2023 | 10:28:AM

(ویب ڈیسک) کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان احمد فراز اور ندیم زخمی ہوئے، جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گھوٹکی کے قریب موٹروے سے ڈاکوؤں نے 4 مسافروں کو اغواء کرلیا

ایس ایس پی نے بتایا کہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی شناخت کرلی گئی ہے، گرفتار ملزم ندیم کا سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے گلبرگ سے چوری موٹرسائیکل، دو پستول بھی  برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان نے لیاری، منگھو پیر اور سرجانی سے کئی موٹرسائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

مزیدخبریں