سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ گرفتار؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کیے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جو کہ ٹرمپ کے حامیوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر نے کچھ روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 2016 میں پورن انڈسٹری کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے سلسلہ میں تحقیقات کی بنا پر منگل کے روز گرفتار کیا جائے گا۔ تاہم ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں اپنی حامیوں کو احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 2016 کی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے اداکارہ اسٹورمی کو ایک لاکھ ڈالرز کی رقم ادا نہ کرنے کے مقدمے میں بدھ کے روز فردِ جرم عائد کی جا سکتی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ان ک گرفتاری کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ پولیس اہلکاروں سے دور بھاگتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔
وائرل ہونے والی یہ تصاویر ان کے حامیوں کیلئے پریشانی کا باعث بنی لیکن اس حوالے سے تفصیلات بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: 2 اہم عالمی طاقتوں کے سربراہان کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
امریکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سابق امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری کی تصاویر نکلی ہیں، ان تصاویر کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی AI) کی مدد سے تخلیق کیا گیا ہے۔
???? Fake AI generated photos of Trump being arrested goes viral. pic.twitter.com/1hGOtvypFV
— whalechart ???? (@WhaleChart) March 21, 2023
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اے آئی کی مدد سے تخلیق کی گئی ان تصاویر میں ٹرمپ کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار کی انگلیوں میں عام انسانوں کی طرح تسلسل دکھائی نہیں دیتا جو کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ تصاویر نکلی ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک ٹرمپ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر کی ممکنہ گرفتاری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک پولیس نے احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، تمام پولیس افسران اور اہلکار کو باروردی ہو کر گرینڈ جیوری کے سامنے ڈیوٹی کیلئے تیار رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ جبکہ نیویارک پولیس نے بھی مقدمے کی سماعت کے موقع پر کسی خطرے اور ٹھریٹ کے بغیر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہر وقت تیار رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
— mau (@screamau) March 21, 2023
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی گرفتاری ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے جس پر صارفین طرح طرح کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ کچھ ٹرمپ کے حق میں پوسٹیں کر رہے ہیں تو کچھ ان کی مذاحیہ تصاویر کو شیئر کر رہے ہیں۔
This is what you hang in the White House. #TrumpArrest pic.twitter.com/xy07HGoOgf
— Pax Thoreau (@TheColdHardPax) March 21, 2023