(ویب ڈیسک) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار چیتن کمار کو ’ہندوتوا ‘نظریے پر تنقید مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا پر پیغام کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چیتن کمار نے مودی سرکار اور انتہاپسندوں کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’ہندوتوا ‘کا نظریہ جھوٹ کی بنیاد پر بنا۔ اپنے اس پیغام میں انہوں نے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ اس نظریے کو صرف سچ کے ذریعے شکست دی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی پارلیمنٹ میں مزید 4 یہودی بستیاں قائم کرنے کا بل منطور
اداکار کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور جس کے بعد بجرنگ دل نامی ایک دائیں بازو کی جماعت کے ایک رکن نے مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی اور الزام عائد کیا کہ اداکار کے پیغام سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
دائیں بازو کی اس جماعت کے رکن کی درخواست پر اداکار چیتن کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔