متحدہ عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1025 قیدیوں کی رہائی کا حکم

Mar 22, 2023 | 11:53:AM
متحدہ عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1025 قیدیوں کی رہائی کا حکم
کیپشن: متحدہ عرب امارات میں حکومت ہرسال ماہ رمضان کے علاوہ بھی دیگر مقدس تہواروں کے ایام سے قبل قیدیوں کو معافی دے کرجیلوں سے رہا کرتی ہے۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے رمضان المبارک سے قبل امارات کی جیلوں سے 1 ہزار سے زائد قیدیوں کو معاف کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ صدر محمد بن زاید کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے جو معافی اور رواداری کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے تاکہ معافی یافتہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کو کم کرنے کا موقع دیا جاسکے۔

متحدہ عرب امارات میں حکومت ہرسال ماہ رمضان کے علاوہ بھی دیگر مقدس تہواروں کے ایام سے قبل قیدیوں کو معافی دے کرجیلوں سے رہا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ سال 6 جولائی کو عیدالاضحیٰ سے قبل امارات میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب اور یو اے ای میں منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ مقدس مہینے کا باضابطہ آغاز جمعرات کو ہوگا۔