لیگی سینیٹر کو ماہرہ خان اور انور مقصود پر تنقید مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان کو اداکارہ ماہرہ خان اور معروف مصنف انور مقصود کے بارے میں غیر مناسب ٹوئٹ کرنے پر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان کا ٹوئیٹ ماہرہ خان اور انور مقصود کی کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ایک اعزازی تقریب ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ کے ایک دن بعد سامنے آیا۔
اُنہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرٹس کونسل میں کی گئی سیاسی گفتگو کی مذمت کی۔
ماہرہ خان کو مینٹل ہیلتھ پروبلم ہیں اور انور مقصود عمر کےاس حصہ میں شراب کےنشہ میں دھت رہتا ہے۔ان دونوں بےشرم کیریکٹر پر عوام کی لعنت ہو۔ماہرہ خان کےکردار پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں،یہ پیسہ کےلیےانڈین اداکاروں کی خوشامد بھی کرتی ہےاور انور مقصود تعصب سے بھرا ہوا لعنتی کردار ہے
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) March 20, 2023
جیسے ہی سینیٹر کی جانب سے کیا گیا مذکورہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ٹوئٹر صارفین اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
View this post on Instagram
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ یہ وہ ذہنیت ہے جو پاکستان کو بڑھنے نہیں دے سکتی ہے، جب کوئی صرف رائے دیتا ہے یا اس کی سیاسی ترجیح ہوتی ہے تب یہ ایسا کرتے ہیں ۔ یہ ذاتی ہو جاتے ہیں اس لیے لوگ اپنی رائے دینا چھوڑ دیتے ہیں۔
سینیٹر؟ زبان جاہلوں والی۔
بہت سے ٹوئٹر صارفین اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے ماہرہ خان اور انور مقصود کی حمایت میں بہت سے ٹوئٹس کیے گئے ۔
Are you serious? Is that language of a senator of Pakistan? You are blatantly character assassinating a woman @TheMahiraKhan on social media. Whatever someone’s political affiliations are, this action of urs is just revolting & offensive. @TwitterBlue @elonmusk please take note!
— khuram Idrees (@mkhuramidrees) March 20, 2023
View this post on Instagram
This is why we hate PMLN and its leadership - they're loathsome, misogynist and rotten to the core#PakistanUnderFasicsm#mahirakhan pic.twitter.com/OaE8s8Ig7z
— Wajahat Iqbal (@its_Wajahat) March 20, 2023