گوجرانوالہ: معروف بیکری مالک نے بیوی کو مبینہ تشددکے بعد زہر دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گوجرانوالہ کے معروف بیکری مالک نے بیوی کو مبینہ تشدد کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے معروف بیکری مالک نے بیوی پر مبینہ طور پر تشدد کے بعد زہر دے دیا۔ بیکری مالک عمیر افضل کی بیوی کرن شہزادی آج سول ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔
موت سے قبل اسپتال کے بستر سے مقتولہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے جس میں اس نے واضح کیا کہ اس کا شوہر عمیر افضل اور سسر حاجی شیخ افضل اس پر تشدد کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری
ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر اچھے کردار کے مالک نہیں ہیں اور ان کے دوسری عورتوں کے ساتھ نامناسب تعلقات بھی ہیں۔ شوہر اور سسر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کے بعد مقتولہ نے اپنے بھائی کو فون کر کے بتایا کہ اس کے سسرال والوں نے اسے کچھ زہریلا کھلا دیا ہے۔ جس پر ان کا بھائی انہیں سول ہسپتال گوجرانوالہ لے گیا۔
" کون انصاف کرے گا "
گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن المعراج بیکرز کے مالک عمیر افضل کی بیوی کرن کا خاوند اور سسر حاجی شیخ افضل کے خلاف موت سے چند لمحے پہلے دیا گیا بستر مرگ سے بیان ظلم کی انتہا قانون نافض کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں آزاد میڈیا اور سول سوسائٹی کے لئے لمحہ… pic.twitter.com/qpF0OrbvyJ
— Khalif (???????????????????? ????????????????????)ₖ ʷᵃ????????ⁱᵒʳˢ♛ (@Khalif71398225) March 20, 2023
پولیس حکام کے مطابق گوجرانولہ کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں خاتون کے ویڈیو بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اور خاتون کی موت کے بعد اس میں قتل کی دفعات بھی شامل کر دی جائیں گی۔ تھا نہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے خاتون کے بیان پر درج شدہ مقدمے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔