وطن پر قربان ہونیوالے قوم کے بیٹے آبائی علاقوں میں سپردخاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وطن پر قربان ہونیوالے قوم کے بیٹوں کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دوران آپریشن شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی ،حوالدار اظہر، نائیک محمد اسد، سپاہی عیسیٰ کی نماز جنازہ آبائی علاقوں لودھراں،میاں چنوں، جنوبی وزیرستان میں ادا کی گئی۔شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
ضرور پڑھیں :قومی ادارے کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا
ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن کےشہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں حاضرسروس وریٹائرڈفوجی حکام نے شرکت کی ،نمازجنازہ میں شہداکےاہل خانہ اوررشتےداروں کی بڑی تعدادشریک ہوئی،آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج اورانٹیلی جنس ایجنسیاں ہرقیمت پردہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔ہمارےجوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔