(ملک اشرف) گندم اور روٹی کی قیمت بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
سید فیصل ایڈووکیٹ نے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نگران حکومت نے گندم کی قیمت 3900 روپے مقرر کی، گندم کی قیمت میں اضافے سے روٹی کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے، گندم اور روٹی کی قیمت میں اضافے سے غریب آدمی زیادہ متاثر ہوگا۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن شیڈول کے بعد گندم کی قیمت میں اضافہ الیکشن ایکٹ سے متصادم ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ گندم کی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کا حکومتی اقدام کالعدم قرار دیا جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک گندم کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جائے۔