اداکارہ یشما گل کب شادی کریں گی؟ خود ہی بتا دیا 

Mar 22, 2023 | 15:18:PM

Read more!

(24نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ شادی کرنے جارہی ہیں،شادی کب کریں گی ؟ اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتادیا ۔

اداکارہ یشما گل نے میزبان نادر علی کے شو میں  اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ تر انکشاف کرنے سے گریز کرتی رہیں۔ نادر علی کے ساتھ تازہ ترین پوڈ کاسٹ میں یشما نے اپنے مستقبل اور شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔

یشما گل کا کہنا تھا کہ میری والدہ اکثر مجھ سے پوچھتی ہیں کہ میری عمر اب 29 سال ہونے جا رہی ہے، شادی نہیں کرنی تم نے۔ ’میری امی بھی مجھے انڈسٹری سے کسی کو ڈھونڈنے کا مشورہ دیتی ہیں لیکن مجھے ابھی تک کوئی نہیں ملا۔

یشما گل کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ ایک ساتھ کام کرتے ہوئے کون اتنی آسانی سے ساتھی تلاش کر لیتا ہے۔ ہم مشکل حالات میں کام کرتے ہیں جیسے کہ گرمیوں کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ بہت قریب سے کام کرنا پڑتا ہے۔

شادی کرنے کے موضوع کی طرف بڑھتے ہوئے یشما گل کا کہنا تھا  کہ جی ہاں میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے، دعا کریں کہ مجھے کوئی مناسب رشتہ ملے۔ اداکارہ نے بات کرتے ہوئے ان خوبیوں کے بارے میں بتایا جو وہ اپنے ہونے والے شوہر میں تلاش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر صرف ایک اچھا انسان ہونا چاہیے۔ 

ضرور پڑھیں :لیگی سینیٹر کو ماہرہ خان اور انور مقصود پر تنقید مہنگی پڑ گئی

میزبان  کو مخاطب کرتے ہوئے یشما گل کا کہنا تھا کہ  ہمارے ارد گرد دیکھیں تو بہت سی لڑکیوں نے کم درجے کے لڑکوں سے شادی کی ہے جبکہ وہ اپنے شوہروں سے زیادہ کامیاب ہیں۔ایک آزاد عورت اپنے لیے موقف اختیار کر سکتی ہے  لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسے کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صحبت ضروری ہے اور یہ زندگی میں ایک بہت اہم چیز ہے۔

دوسری جانب میزبان نادر علی نے یشما گل سے سوال کرتے ہوئے ان سےان کے  ڈپریشن کے مرض کا پوچھا جب وہ بیس سال کی تھی۔ اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں میں ذہنی دباؤ کا شکار ہوئی تھی لیکن میں نے اس کا اعلاج کروایا تھا اور میں ٹھیک ہو گئی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آپ پر اکثر ایک عمر سے زیادہ ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ بھی ایسا کچھ ہوا تھا شاید اس لیے میں ڈپریشن میں گئی تھی۔ ایک وقت میں انہیں ایسا لگا تھا کہ شاید جادو ہو گیا ہے ان پر جس کا انہوں نے روحانی اعلاج بھی کروایا تھا لیکن بعد میں پھر بھی وہ ادویات سے ہی ٹھیک ہوئی تھی۔ 

یشما گل کا کہنا تھا کہ اگر آپ گھر سے نکلیں تو نظر سے بچنے کیلئے اپنا حصار باندھ کر نکلا کریں۔ 

مزیدخبریں