انگلش فٹبال کلبز میں کھلاڑی بدتمیزی اور گالی گلوچ کے ریکارڈ توڑنے لگے

Mar 22, 2023 | 15:32:PM
انگلش فٹبال کلبز میں کھلاڑی بدتمیزی اور گالی گلوچ کے ریکارڈ توڑنے لگے
کیپشن: فٹبال کے سخت قوانین کے باوجود کھلاڑی پریمیئر لیگ جیسی معروف لیگز میں ضابطوں کی خلاف ورزیاں کرتے نظر آتے ہیں۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، سپورٹس ڈیسک) رواں فٹبال سیزن میں ریفریز سے اُلجھنے پر انگلش فٹبال کلبز کے کھلاڑی 13 لاکھ پاؤنڈ جرمانے ادا کر چکے ہیں۔

اس دوران فٹبال پریمیئر لیگ کی ٹاپ 20 ٹیموں میں سے صرف 1 جرمانوں سے بچ سکی جبکہ دیگر 19 ٹیموں کو 1 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگیاں کرنی پڑیں۔

انگلش فٹبال کلبز کے جوشیلے بھڑکیلے فٹبالر کیسے ضابطوں کو کک آؤٹ کرتے ہیں، خُفیہ تحقیق نے پول کھول دیے۔

رپورٹ کے مطابق انگلش فٹبال کی باڈی ’ایف اے‘ نے 100 فاؤلز پر بھاری جرمانے وصول کیے، میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھانے پر کھلاڑی آپ سے باہر ہو کر ریفریز کو گالیاں دیتے ہیں۔

فٹبال کے سخت قوانین کے باوجود کھلاڑی پریمیئر لیگ جیسی معروف لیگز میں ضابطوں کی خلاف ورزیاں کرتے نظر آتے ہیں۔

فٹبال پریمیئر لیگ میں آرسنل کو سب سے زیادہ 1 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوا، سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی سابق  کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1 لاکھ 37 ہزار پاؤنڈ ادا کرنا پڑے۔

اسی طرح برائٹن کلب کو اس فہرست میں سب سے کم 15 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوا جبکہ چار ٹیموں کی طرف سے کی جانے والی ادائیگیوں ابھی تک مکمل نہی ہوسکی ہیں۔