گوجرانوالہ قتل کے الزم میں گرفتار ملزم کا تھانے میں شاہانہ انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گوجرانوالہ قتل کے الزام میں گرفتار ملزم شاہانہ انداز کے ساتھ تھانے میں قیام پذیر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں زیرِ حراست ملزم کو تھانے میں پولیس کی جانب سے خوب پروٹول دیا جا رہا ہے۔ ملزم گوجرانوالہ کی ایک معروف بیکری کا مالک ہے۔ زیرِ حراست ملزم حاجی افضل پر بیٹے کے ساتھ مل کر بہو کو تشدد کرنے اور زہر دے کر قتل کرنے کا الزام ہے۔
قبل ازیں مقتولہ کرن شہزادی کی جانب سے اپنے شوہر عمیر افضل اور سسر حاجی افضل پر ان کو تشدد کے بعد زہر دے کر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ مقتولہ نے ہسپتال میں موت کے بستر پر لیٹےشوہر اور سسر کے خلاف ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ جس کے نتیجہ میں پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر پر تشدد کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کر دیا تھا اورکرن کی موت کے بعد اس مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کر دی گئیں تھی۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ: معروف بیکری مالک نے بیوی کو مبینہ تشددکے بعد زہر دے دیا
مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے سسر حاجی افضل کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ قتل کا مرکزی ملزم کرن کا شوہر عمیر افضل تا حال فرار ہے۔
پولیس کی حراست میں ملزم حاجی افضل کو تھانہ ماڈل ٹاؤن میں خوب پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ تفتیشی افسر کے کمرے میں ملزم کیلئے بستر لگا دیا گیا ہے۔