وزارت داخلہ کے جعلی دستاویزات تیار کرنےپر ایف آئی اے کا سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ 

Mar 22, 2023 | 16:37:PM
وزارت داخلہ کے جعلی دستاویزات تیار کرنےپر ایف آئی اے کا سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزارت داخلہ کے جعلی دستاویزات تیار کرنےپر  ایف آئی اے نے سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی پرمنٹ جاری کرنے پر ایف آئی اے نے ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون نے جعلی دستاویزات تیار کرنے کی تفتیش سائبر کرائم وینگ منتقل کر دی ہے جبکہ وزارت داخلہ کے ملازمین  کی ملی بھگت سے جعلی لیٹر پر شہریوں کو کالے شیسوں کی اجازت دی گئی تھی۔

ایف آئی اے نے ایڈیشنل سیکرٹری محمد ایوب کی شکایت پرتحقیقات کا آغاز کیا تھا اور ایف آئی اے سائبر کرائم وینگ انکوائری کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائے گا ۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ قتل کے الزم میں گرفتار ملزم کا تھانے میں شاہانہ انداز

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات باعث کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے بھی کالے شیشوں کے پرمنٹ منسوخ کر رکھے ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم نے اینٹی کرپشن سرکل سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔