ممنوعہ فنڈنگ کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

Mar 22, 2023 | 17:36:PM
ممنوعہ فنڈنگ کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
کیپشن: عمران خان اور اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مستردکردی، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے شریک ملزم طارق شفیع کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست بھی مستردکردی۔
یاد رہے کہ بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی ،ایف آئی آے نے عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس