معروف شخصیات کا زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید زلزے کے بعد معروف شخصیات کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات 9 بجکر 47 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 محسوس کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ تھا جس کی گہرائی 180کلومیٹر تھی۔خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے یہ جھٹکے 30 سیکنڈ سے زائد دیر تک محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔اداکار حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ "حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک زلزلوں کا مسلسل آنا، وقت کا تیزی سے بڑھنا اور ہلاکتوں میں اضافہ ہے، اللہ سب کے لیے آسانیاں فرمائے"۔
Prophet Muhammad PBUH is reported to have said that some of the signs of the last age are - “…earthquakes will be very frequent, time will pass quickly…murders will increase…” Bukhari Chapter 17 #146 — May God make ease for us all.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 21, 2023
#earthquake
گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹ کے ذریعے تمام لوگوں کے محفوظ رہنے کی دعا کی۔
Hope everyone ok. Prayers for all. #earthquake
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 21, 2023
سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے۔
زلزلہ !! یا اللہ مدد۔ امید ہے سب خیریت سے ہیں۔
— Samina Peerzada (@SaminaSays) March 21, 2023
اس کے علاوہ ماہرہ خان اور احمد علی بٹ نے انسٹاگرام سٹوری پر لوگوں کے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ رحم فرمائے‘۔
گلوکار و اداکار بلال اشرف نے بھی تمام لوگوں کے محفوظ رہنے کی دعا کی جبکہ ماورا حسین نے قرآنی آیت مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اداکار فیروز خان نے زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "زلزلے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے لیے دل دکھتا ہے۔ ڈھیروں نیک تمنائیں اور دعائیں۔ اللہ آپ لوگوں کو شفا دے اور ہماری زمین کی حفاظت فرمائے۔ آمین"۔
- heart goes out to everyone hit by the earthquake. Lots and lots of best wishes and prayers. May Allah heal you guys and protect our land. Ameen.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) March 21, 2023
کرکٹر بابر اعظم نے زلزلہ متاثرین کے لیے دعا کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ "زلزلے کے خوفناک جھٹکے۔ اپنے پیاروں کو چیک کریں,میں پورے خطے میں سب کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں اور اللہ تعالیٰ ہم پر رحم فرمائے"۔
"
Scary jolts of Earthquake. Do check upon your loved ones.
— Babar Azam (@babarazam258) March 21, 2023
I pray for the safety of everyone across the region and may Almighty have mercy upon us.