سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، رواں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 1 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1971 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 73 ہزار 097 روپے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2658 روپے کی تنزلی کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ، اسلام آباد سے ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا