(24 نیوز )گزشتہ روز شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ریس کورس راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق شہید بریگیڈیئر کی نماز جنازہ میں صدر عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم، حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا، شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں سرگرم رہے، شہید نے کے بی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورکس کو ختم کیا، شہید بریگیڈیئر نے پشاور اے پی ایس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ساتھیوں کو بھی تلاش کر کے انہیں جہنم واصل کیا تھا ۔