(ویب ڈیسک) بھارتی معروف اداکار رنویر سنگھ نےبرانڈ ویلیو رینکنگ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، برانڈ ویلیو یشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار ساؤتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی 2شوبز شخصیات الو ارجن اور رشمیکا مندنا بھی ٹاپ 25 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ پچھلے 5سالوں سے پہلی پوزیشن پر رہنے والے ویرات کوہلی کو رنویر سنگھ نے پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلے نمبر براجمان ہوگئے ہیں ۔
1.رنویر سنگھ
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ 181.7 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ مہنگی ترین شخصیت بن گئے ۔
2.ویرات کوہلی
ویرات کوہلی 176.9 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
3.اکشے کمار
مایہ ناز اداکار اکشے کمار 153.6 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
4. عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور انکی برانڈ ویلیو 102.9 ملین بتائی گئی ہے۔
5.دپیکا پڈوکون
دپیکا پڈوکون 82.9 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔
6.ایم ایس دھونی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی 80.3 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔
7.امیتابھ بچن
امیتابھ بچن 79 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
8.سچن ٹنڈولکر
مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر 73.6 ملیمن ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔
9.ہریتک روشن
ہریتک روشن 71.6 ملین ڈالر کیساتھ ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
10. شاہ رخ خان
شاہ رخ خان کی رینکنگ بھی اوپر گئی ہے اور وہ 55.7 ملین ڈالر کیساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں۔
جبکہ اس فہرست میں تامل فلموں کے اداکار الوارجن 31.4 ملین ڈالر کے ساتھ 20ویں نمبر اور اداکارہ رشمیکا مندانا اس فہرست میں 25.3 ملین ڈالر کے ساتھ پچیسویں نمبر پر ہیں۔