بھارتی ماہی گیروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی، کارروائی کے دوران پاکستان میری ٹائم کا جوان شہید

Mar 22, 2024 | 01:00:AM
بھارتی ماہی گیروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی، کارروائی کے دوران پاکستان میری ٹائم کا جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہیم صدیقی)بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  سے آمنا سامنا ,ایک جوان شہید  2 ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کی  کشتیوں کا پی ایم ایس اے سے آمنا سامنا  ہوا ہے،دوران تعاقب بھارتی ماہی گیروں کی ایک کشتی پی  ایم ایس اے کے جہاز سے ٹکرا گئی ، پی ایم ایس اے کا ایک سیلر شہید، 2بھارتی ماہی گیر سمندر میں لاپتہ ہو گئے، ٹکڑاؤ کے باعث ماہی گیروں کی کشتی کا عملہ بورڈنگ ٹیم سمیت سمندر میں گر گیا،
دوران گشت پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی کشتیوں سے آمنا سامنا ہوا، بھارتی ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں میں مصرو ف تھے، 5 بھارتی ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ، 2لاپتہ وہ گئے تلاش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : بابراعظم اور محمد رضوان دی ہنڈ ریڈلیگ میں فرنچائز کا حصہ بننے میں ناکام