کل چھٹی کا اعلان

Mar 22, 2024 | 09:40:AM

(ملک اشرف) یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز ہفتہ کو پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے، بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔  یوم پاکستان کے موقع پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی مخالفت کے باوجود رفاہ پر کنٹرول حاصل کریں گے: اسرائیل کا واضح اعلان

 علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بھی کل چھٹی ہوگی۔ سیشن اور سول عدالتوں میں 23 مارچ کو چھٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں