کمزور پڑتے ڈالر پر روپے کا ایک اور وار

Mar 22, 2024 | 10:40:AM
کمزور پڑتے ڈالر پر روپے کا ایک اور وار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان،بسیم افتخار)آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بعد ڈالر کمزور پڑ گیا،روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آنے لگی ،انٹر بینک  میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روز ڈالر کا لین دین شروع ہوا تو انٹربینک میں امریکی ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.10 روپے کا ہوگیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،زرمبادلہ کے زخائر بڑھنے کی وجہ سے روپے پر دباو کم ہوا ہے ،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظور کے بعد 1.10 ارب ڈالر ملنے پر روپے کی قدرمیں بہتری ہوگی۔

ضرورپڑھیں:پٹرول مہنگا،جی ایس ٹی میں اضافہ،آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد کیا ہوگا؟

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروبارکےآغازمیں ہی مندی دیکھنے میں آئی،ہنڈریڈانڈیکس میں119 سےزائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی ۔انڈیکس 65ہزار 297 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔