جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: علی امین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور
’آئیں مجھے گرفتار کریں‘ علی امین گنڈاپورکی مریم نواز کو آخری وارننگ ، یہ چوری کی ہوئی حکومت ہے عوام کا ساتھ نہیں ہے اپنی حد میں رہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تھانہ رمنا میں درج مقدمے کے خلاف ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی تھی جس میں اُن کے وکیل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو جھوٹی ایف آئی آر میں گھسیٹا جارہا ہے۔ ایف آئی ار میں بیان کی گئی کہانی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ پٹیشنر قانون پر عمل کرنے والا شہری ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی نہیں۔ پٹیشنر کیس کی انویسٹیگیشن میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بھی تیار ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر کا مقصد پٹیشنر کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔ علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے ۔
علی امین گنڈا پور کا جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سائفر آنے کی تصدیق اس وقت کے سفیر نے بھی کی۔ مداخلت تھی یا سازش غیرت مند پاکستانی ہونے کے ناطے برداشت نہیں۔ ڈونلڈ ڈو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کو اس پرسزا ہوئی۔ اگر سائفر تھا نہیں تو پھر بانی پی ٹی آئی کو غلط سزا ہوئی۔ ہم نے کے پی میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ہمارے پیسے دینے ہیں جو ہمارا حق ہے۔
مزید پڑھیں: سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا
دوسری جانب علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پنجاب چاہتا ہے کہ بین الصوبائی معاملات میں لوگوں کی لڑائی ہو۔ مجھ پر ورکرز پر اور پارٹی لیڈر شپ پر مقدمات درج کیے ہیں جو جعلی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شرافت کی زبان ان کو سمجھ نہیں آرہی ہے۔ اگر یہ بڑے بدمعاش ہیں تو اُن کو چیلنج کرتا ہوں کہ آجاؤ مجھے گرفتار کرلو۔ میرے لوگ اپنا اور اپنے وزیراعلیٰ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ،آئیں مجھے گرفتار کریں تاکہ پتہ چل جائے ان میں کتنا زور ہے۔ بغیر مینڈیٹ کے بیٹھی ہیں مریم، آپ نے منڈیٹ چوری کیا ہے۔ یہ چوری کی ہوئی حکومت ہے عوام کا ساتھ نہیں ہے اپنی حد میں رہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آپ ایک عورت ہیں ہمارا کلچر نہیں کہ عورت کے خلاف بات کریں۔ آخری وارننگ دے رہا ہوں پنجاب اور وفاقی حکومت کو بھی کہ باز آجائیں۔