سینٹ انتخابات،عدالت نےڈاکٹر یاسمین راشد ،زلفی بخاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا

Mar 22, 2024 | 12:46:PM

(ملک محمد اشرف)عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،زلفی بخاری کے سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ۔

پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کے سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی ۔اپلیٹ ٹریبونل  نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی کاغذات نامزدگی منظوری کی خلاف شہباز کھوکھو کی اپیل  خارج کردی ۔

ضرورپڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کےبجلی کنکشن منقطع کرنیکاحکم

اپلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا،جسٹس شاہد بلال حسن نے لیگی رہنما شہباز کھوکھر کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب زلفی بخاری کی سینٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے زلفی بخاری کی اپیل خارج کردی،رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹریاسمین راشد کے سینیٹ الیکشن کیلئےکاغذات منظوری کیخلاف درخواست مسترد،اپلیٹ ٹریبونل نے درخواستگزار شہباز کھوکھوکی اپیل خارج کی ،کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یاد رہے سینیٹ انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔جنرل نشستوں پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چوہدری، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ، رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال، اعجاز منہاس اور شہزاد وسیم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، اس کے علاوہ حامد خان، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر مصدق ملک اور عمر سرفراز چیمہ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔

 الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،مصطفیٰ رمدے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مصدق ملک کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

مزیدخبریں