منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا،اسٹیٹ بینک نے رقم جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان )منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی پر اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے کمرشل بینکوں اور اسلامی بینکوں کو مجموعی طور پر 8 ہزار 181 ارب 20 کروڑ روپے فراہم کردئیے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کو 7 روز کیلئے 784 ارب 35 کروڑ روپے،کمرشل بینکوں کو 28 روز کیلئے 6998 ارب 85 کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے،کمرشل بینک 7 اور 28 روز پر فراہم کردہ رقم پر سالانہ کے حساب سے 22.05 فیصد شرح منافع دیں گے جبکہ اسلامی بینکوں کو 7 روز کے لئے 212 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں جس کے مطابق اسلامی بینک 7 روز کیلئے فراہم رقم پر سالانہ کے حساب سے 22.08 فیصد منافع ادا کریں گے،اسلامی بینکوں کو 28 روز کے لئے 186 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں،اسلامی بینک28روز کیلئے فراہم رقم پر سالانہ کے حساب سے 22.07 فیصد منافع ادا کریں گے۔