(24نیوز)روزے کی حالت میں سر کے بالوں پر تیل وغیرہ لگا سکتے ہیں،اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ،روزے میں سر میں تیل لگانے یا کنگھی کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اسی طرح خوشبو لگانے یا سونگھنے سے بھی روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
روزے کی حالت میں خوشبو کے استعمال پر اکثر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، بعض لوگوں کے نزدیک روزہ میں خوشبو کا استعمال ایک وضاحت طلب مسئلہ ہے، دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر علی احمد مشائل نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ روزہ کی حالت میں خوشبو لگانا یا خوشبو سونگھنا جائز ہے، البتہ یہ احتیاط کریں کہ خوشبو حلق تک نہ پہنچے، کہ اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو لبھانے کی غرض سے خوشبو لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔