(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار آغا علی کو بھارتی اداکارہ اور بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی عرفی جاوید کے لباس پر طنزیہ تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
حال ہی میں اداکار کی جانب سے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے نئے لباس پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوری پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے گئے۔ جس کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارین نے آغا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے آغا علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ توجہ حاصل کرنے لیے سستی کوشش ہے۔ ایک صارف کے مطابق عرفی جاوید تو چاہتی ہے کہ اسے توجہ دی جائے لیکن آپ اپنے آپ کو دیکھئے۔
مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ : منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ایک اور صارف کے مطابق آپ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ اپنی اداکاری پر توجہ دیں، عرفی جاوید آپ کا کمنٹ پڑھے گی بھی نہیں، عرفی جاوید جانتی بھی نہیں ہوگی کہ آپ کون ہو۔