شہری ہوشیار، پولن الرجی میں اضافہ ہونے لگا

Mar 22, 2024 | 15:21:PM

(24نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسمیاتی مرض پولن الرجی شدت اختیار کرنے لگی، اسلام آباد سیکٹر ایچ 8 میں فضا میں پولن کی مقدار 5 ہزار 219 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

سب سے سے زیادہ پولن کی مقدار پیپر میلبری درخت سے کاؤنٹ کی گئی ہے۔ پیپر میلبری سے پولن کی مقدار 5 ہزار 25 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دیگر پودوں میں پائنز 56 ، گراسز 61 کینیبیز 36 اور آلٹرنیٹریا 41  فی مکعب میٹر فضا میں پولن ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی آنے والے دنوں میں پولن میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی اور افسر شاہی کی بس  

محکمہ موسمیات نے مارچ سے اپریل تک پولن الرجی سے متاثرہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دے دی۔

مزیدخبریں