(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4200 روپے کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4200 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے میں فروخت ہورہا ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3600 روپے کم ہوکر ایک لاکھ95 ہزار 645 روپے ہوگئی ہے،عالمی بازار میں سونے کی قیمت 40 ڈالر کم ہوکر 2165 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیر کو عام تعطیل کا اعلان
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔