صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سینٹ انتخابات 2024 کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
الیکشن ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل کو منظور کرلیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ،گزشتہ روز صنم جاوید نے سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیاتھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے، پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی اپنی سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔