ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئےکمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وفاقی وزیر دفاع اور ہوا بازی کی سربراہی میں ایئرپورٹ آوٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی گئی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ایک اور بڑاجھٹکا،ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اہم رہنما ہار گیا
کمیٹی کی تشکیل سے معتلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایئرپورٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی، کمیٹی پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امور کی نگرانی کرے گی، کمیٹی ارکان میں وزیر نجکاری اور وزیر خارجہ شامل ہیں، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکریٹری نجکاری کمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سیکریٹری ہوا بازی ڈویژن بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے، ہوا بازی ڈویژن کمیٹی کیلئے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔